ظ*بونیر میں شہید ہونے والے مدثر محموداور حسیب جاوید آبائی علاقوں میں سپردخاک

اتوار 14 اپریل 2024 19:10

ا راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2024ء) خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں دہشتگردوں کیخلاف کیے جانے والے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے 35 سالہ لانس حولدار مدثر محمودضلع راولپنڈی اور 27 سالہ حسیب جاوید کو آبائی علاقے آزاد کشمیر میں سپرد خاک کر دیا گیا،نماز جنازہ میں پاک فوج کے سینئر افسران و جوان، شہید کے رشتے داروں اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد میں شرکت کی ،آئی ایس پی آر کے مطابق ہمارے شہداء کی یہ قربانیاں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہمارے عزم اور مادر وطن سے محبت کو تقویت دیتی ہیں،پاکستان کی مسلح افواج قوم کے شانہ بشانہ ملک سیآخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گی۔