صدر مملکت آصف علی زرداری نے نوڈیرو ہاؤس میں پرچم کشائی کی

اتوار 14 اپریل 2024 19:50

نوڈیرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2024ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے نوڈیرو ہاؤس میں پرچم کشائی کی،صدر مملکت نے نوڈیرو ہاؤس پر قومی پرچم کو بلند کیا ،پرچم کشائی کے موقع پر سندھ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے صدر مملکت کو سلامی دی،صدر مملکت نے ملک کی ترقی اور خوش حالی کے لیے بھی دعا کی،اس موقع پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری،فریال تالپور، اور سندھ حکومت کے اعلیٰ عہدے دار بھی موجود تھے ۔