kسکھر،عید کی تعطیلات ختم، مسافروں کی کام پر واپسی شروع

ج* مسافروں سے زائد کرائے کی وصولی، محکمہ ٹرانسپورٹ ایک بار پھر حرکت میں آگیا، موٹروے، بائی پاس اور دیگر شاہراہوں پر کاروائیاں، ٹرانسپورٹرز پر جرمانے عائد، مسافروں کو زائد لیا گیا کرایہ واپس کرادیا

اتوار 14 اپریل 2024 20:05

[ سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2024ء) عید کی تعطیلات ختم، مسافروں کی کام پر واپسی شروع، مسافروں سے زائد کرائے کی وصولی، محکمہ ٹرانسپورٹ ایک بار پھر حرکت میں آگیا، موٹروے، بائی پاس اور دیگر شاہراہوں پر کاروائیاں، ٹرانسپورٹرز پر جرمانے عائد، مسافروں کو زائد لیا گیا کرایہ واپس کرادیاتفصیلات کے مطابق عید الفطر کے ایام اپنے آبائی شہروں، گھروں اور اپنوں میں منانے کے بعد واپس اپنے کام پر کراچی وملک کے دیگر شہروں کو جانے والے مسافروں سے زائد کرایوں کی وصولی روکنے کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ ایک بار پھر حرکت میں آگیا ہے اور اس نے ڈی آر ٹی اے سکھر کے سیکرٹری فیاض احمد منگی سربراہی میں موٹر وے، بائی پاس اور دیگر شاہراہوں پر چیکنگ کا عمل شروع کردیا ہیمحکمہ ٹرانسپورٹ کے عملے نے چیکنگ کے دوران پنجاب سے کراچی، کراچی سے پنجاب اور دیگر شہروں کی طرف آنے جانے والی کوچز ، وینز کو روک کر ان کے مسافروں سے زائد کرائے کی وصولی کے حوالے سے معلومات لیں اور زائد کرائے وصول کرنے پر ٹرانسپورٹرز پر ہزاروں روپے جرمانہ عائد کیا اور مسافروں کو ان سے لیا گیا اضافی کرایہ بھی واپس کرادیا اس موقع پر سیکرٹری ڈی آر ٹی اے فیاض منگی نے بتایا کہ کاروائیاں وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن، سیکرٹری ٹرانسپورٹ سندھ، کمشنر سکھر ڈویڑن اور ڈپٹی کمشنر سکھر کی ہدایت پر کی جارہی ہیں زائد کرائے وصول کرنے پر ٹرانسپورٹرز کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے۔