وزیر داخلہ سندھ کا آئی جی پولیس کے ہمراہ جلسہ گاہ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

اتوار 14 اپریل 2024 20:10

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2024ء) سندھ کے وزیر داخلہ ضیاءالحسن لنجار نے آئی جی سندھ پولیس اور دیگر پولیس افسران کے ہمراہ گڑھی خدا بخش پہنچ کر جلسہ گاہ کا دورہ کرکے جلسہ گاہ کی سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن نے جلسہ گاہ میں سیکورٹی انتظامات پر بریفنگ دی جس پر وزیر داخلہ ضیاءالحسن لنجار نے انہیں ہدایت کی کہ جلسہ گاہ کی سیکورٹی کو فول پروف بناکر جلسہ گاہ کے اطراف بھی سیکورٹی انتظامات کو موثر بنایا جائے جبکہ ٹریفک انتظامات پر بھی خاص توجہ دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کی پارکنگ ایسی رکھی جائے کہ ٹریفک جام نہ ہونے پائے کیونکہ سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر لاکھوں افراد ملک بھر سے شریک ہورہے ہیں۔