پاکستان کی خاطر ساری سیاسی جماعتوں کو اکٹھا ہونا چاہیے،ذمہ دارانہ سیاست وقت کی ضرورت ہے‘ ایاز صاق

وزیر اعظم شہباز شریف نے پہلی تقریر میں میثاق معیشت پر بیٹھنے کی پیشکش کی ،پاکستان کو اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے‘ سپیکر قومی اسمبلی

اتوار 14 اپریل 2024 20:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2024ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان کی خاطر ساری سیاسی جماعتوں کو اکٹھا ہونا چاہیے،پاکستان میں ذمہ دارانہ سیاست وقت کی ضرورت ہے تاکہ ملک آگے بڑھے۔ان خیالات کا اظہارا نہوں نے صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ کی جانب سے عید ملن پارٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہاکہ عید کی خوشیوں میں ووٹرز اور سپورٹرزکو ہمیشہ شامل کرتے ہیں،درحقیقت انہی کے ووٹ سے ہم اسمبلی میں جاتے ہیں ، آئندہ ہفتہ حلقے میں گزاروں گا ۔ایاز صادق نے کہا کہ تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں جو لوگ الیکشن ہار گئے وہ ہمیشہ واویلہ مچاتا ہے جو الیکشن ہارتا ہے وہ مانتا نہیں، پاکستان کی خاطر ساری سیاسی جماعتوں کو اکٹھا ہونا چاہیے،پاکستان میں ذمہ دارانہ سیاست وقت کی ضرورت ہے تاکہ ملک آگے بڑھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پہلی تقریر میں میثاق معیشت پر بیٹھنے کی پیشکش کی ،پاکستان کو اس وقت اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے کہاکہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ محکمہ سوشل ویلفیئر کی پالیسی بنانے جارہے ہیں جبکہ بچوں، خواتین اور خواجہ سرائوں کی فلاح بہبود اولین ترجیح ہے۔