Live Updates

وزیر اعلی مریم نواز کا معاشی اشاریے بہتر پر ہونے پر وزیراعظم کو خراج تحسین

نواز شریف کی رہنمائی میں معیشت پھر ترقی کی طرف گامزن ہے، معاشی پالیسیوں کے ثمرات نمایاں ہو رہے ہیں ،تاریخ میں پہلی بار اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس 70 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا ہے، پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبریاں منتظر ہیں بجلی کے نرخ اور مہنگا ئی کم ہونے سے عام آدمی کو ریلیف ملے گا،پہلی بار 20 کلوگرام آٹے کی قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی‘مریم نواز

اتوار 14 اپریل 2024 20:25

وزیر اعلی مریم نواز کا معاشی اشاریے بہتر پر ہونے پر وزیراعظم کو خراج ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2024ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے معاشی اشاریے بہتر پر ہونے پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائد محمد نواز شریف کی رہنما ئی میں پاکستانی معیشت پھر ترقی کی طرف گامزن ہو رہی ہے۔مسلم لیگ (ن)کی حکومت معاشی پالیسیوں کے ثمرات نمایاں ہو رہے ہیں۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ بجلی کے نرخ اور مہنگا ئی کم ہونے سے عام آدمی کو ریلیف ملے گا۔

آئی ایم ایف، ایشین ڈویلپمنٹ بنک سمیت بڑے عالمی مالیاتی ادارے بھی پاکستان کی معاشی پالیسیوں کے معترف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی پالیسیوں کی بدولت سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ تاریخ میں پہلی بار اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس 70 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبریاں منتظر ہیں۔

آئندہ سال ان شائاللہ مہنگائی کی شرح کم ہو کر 12.2 فیصد ہونے کاا مکان ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلی بار 20 کلوگرام آٹے کی قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی۔ آٹے کے قیمت میں مارکیٹ انڈیکیٹرز کے مطابق مزید 300 روپے کمی متوقع ہے۔اکنامک اینڈ سوشل سروے آف ایشیا اینڈ پیسفک ریجن نے پاکستان کے معاشی اشاریوں کو بہترین قرار دیا ہے۔اقوام متحدہ رپورٹ میں آئندہ مالی سال میں پاکستان کی اقتصادی ترقی تیزی سے آگے بڑھنے کی پیشگوئی کی ہے۔

پاکستان میں رواں اور آئندہ سال کے دوران ترقی کی شرح 2 فیصد سے 2.3 فیصد تک بڑھے گی۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ اپنا موجودہ پروگرام کامیابی سے مکمل کیا ہے۔معیشت بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور زر مبادلہ ذخائر میں اضافہ ہو رہا ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ نئے اقتصادی پروگرام سے معیشت میں مزید بہتری آئے گی۔پاکستان کی عوام کو اپنے وزیر اعظم محمد شہباز شریف پر مکمل اعتماد ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات