موسم کی خرابی کے باعث متعدد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار

اتوار 14 اپریل 2024 20:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2024ء) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی متعدد پروازیں موسم کی خرابی کے باعث منسوخ اور تاخیر کا شکار ہوگئیں جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔رپورٹ کے مطابق کراچی سے گوادر جانے والی پی آئی اے کی پرواز 503 منسوخ جبکہ کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 308 تاخیر کا شکار ہوگئی۔

(جاری ہے)

کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 768 بھی منسوخ کردی گئی۔عراق سے کراچی آنے والی پرواز ایران اسرائیل کشیدہ صورتحال کے باعث آپریٹ نہ ہوسکی۔استنبول سے کراچی آنے والی جبکہ کراچی سے استنبول جانے والی پرواز کئی گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔کراچی سے لاہور جانے والی نجی ایئرلائن ائیربلیو اور کراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز بھی منسوخ ہوگئی۔