پوری قوم اپنے عظیم لیڈر شہید بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرے گی، فریال تالپور

اتوار 14 اپریل 2024 20:30

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2024ء) پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے سلسلے میں منعقد جلسہ عام کے حوالے سے پیغام میں کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ قیادت جیالوں سمیت پوری قوم اپنے عظیم لیڈر شہید بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرے گی، قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی ملک و قوم کے لیے خدمات، ویژن اور نظریہ ہم سب کے لیے مشعلِ راہ ہیں، صدر آصف علی زرداری کی جانب سے شہید بھٹو کیس پر بھیجے گئے ریفرنس پر عدالتی فیصلہ پاکستان کی فتح ہے، آئیے آج قائد عوام کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے نظریے اور مشن پر کاربند رہنے کا عہد کریں۔