ش*ذوالفقار علی بھٹو تاریخ ساز شخصیت کے مالک تھے، میاں راشد علی شاہ کاکا خیل

-جمہوریت اور پاکستان کی سالمیت پر پاکستان پیپلز پارٹی نے کبھی سمجھوتا نہیں کیا،جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی پشاور ڈویژن

اتوار 14 اپریل 2024 20:50

م نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی پشاور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری میاں راشد علی شاہ کاکاخیل نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو تاریخ ساز شخصیت کے مالک تھے۔جمہوریت اور پاکستان کی سالمیت پر پاکستان پیپلز پارٹی نے کبھی سمجھوتا نہیں کیا۔زوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کی بقاء کے لیے بھانسی کا بھندا قبول کیامگر جمہوریت پر سودا بازی نہیں کی ۔

پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی ترقی اور جمہوریت کی ضامن ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 45 ویں برسی کے موقعہ پر خویشگی پایان نوشہرہ میں ایک بڑے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔نومنتخب ممبر صوبائی اسمبلی مسز نیلوفر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کے خلاف مسلسل سازشیں ہورہی ہیں ملک کو عدم استحکام پیدا کرنے والوں کا چہرہ عوام اچھی طرح جان چکے ہیں۔

(جاری ہے)

زوالفقار علی بھٹو ایک تحریک اور جدوجہد ہے نام ہے ۔سپرئم کورٹ نے بھی زوالفقار علی بھٹو کے حق میں فیصلہ دیکر امر اور جمہوریت کے قاتلوں کے منہ پر تماچہ مارا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی ضلع نوشہرہ کے زیرے اہتمام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 45 ویں برسی عقیدت و احترام سے مناہی گئی۔قومی اسمبلی این اے 33کے سابق امیدوار سلیم اللہ خان کھوکھر،پی کے 85کے سابق امیدوار ڈاکٹر نثار خان ،فلک ناز خان ضلعی سیکرٹری اطلاعات- شوکت جمال ضلعی جنرل سیکرٹری پیپلز لیبر بیرو- محمد الیاس خان صدر تحصیل پبی- ادریس خٹک- منور کمال- میاں بختیار- صفدر علی شباب نے بھی خطاب کیا۔