-پاکستان کی خاطر ساری سیاسی جماعتوں کو اکٹھا ہونا چاہئے تاکہ ملک آگے بڑھی: ایاز صادق

ّذمہ دارانہ سیاست وقت کی ضرورت ہے‘ سپیکر قومی اسمبلی کا لاہور میں عید ملن پارٹی سے خطاب

اتوار 14 اپریل 2024 21:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2024ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان کی خاطر ساری سیاسی جماعتوں کو اکٹھا ہونا چاہیے،پاکستان میں ذمہ دارانہ سیاست وقت کی ضرورت ہے تاکہ ملک آگے بڑھے۔ان خیالات کا اظہارا نہوں نے صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ کی جانب سے عید ملن پارٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہاکہ عید کی خوشیوں میں ووٹرز اور سپورٹرزکو ہمیشہ شامل کرتے ہیں،درحقیقت انہی کے ووٹ سے ہم اسمبلی میں جاتے ہیں ، آئندہ ہفتہ حلقے میں گزاروں گا ۔

(جاری ہے)

ایاز صادق نے کہا کہ تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں جو لوگ الیکشن ہار گئے وہ ہمیشہ واویلہ مچاتا ہے جو الیکشن ہارتا ہے وہ مانتا نہیں، پاکستان کی خاطر ساری سیاسی جماعتوں کو اکٹھا ہونا چاہیے،پاکستان میں ذمہ دارانہ سیاست وقت کی ضرورت ہے تاکہ ملک آگے بڑھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پہلی تقریر میں میثاق معیشت پر بیٹھنے کی پیشکش کی ،پاکستان کو اس وقت اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے کہاکہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ محکمہ سوشل ویلفیئر کی پالیسی بنانے جارہے ہیں جبکہ بچوں، خواتین اور خواجہ سرائوں کی فلاح بہبود اولین ترجیح ہے۔