اسوقت آزاد کشمیر کے جملہ سیاحتی مقامات کے راستے کھلے ہیں،ترجمان محکمہ سیاحت و آثار قدیمہ

پیر 15 اپریل 2024 17:01

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) ترجمان محکمہ سیاحت و آثار قدیمہ نے کہا ہے کہ اسوقت آزاد کشمیر کے جملہ سیاحتی مقامات کے راستے کھلے ہیں۔ کیل، شاردہ، کیرن، لیپہ ویلی، داؤکھن، پیر چناسی، گنگا چوٹی، سدھن گلی، بنجوسہ، تولی پیر، لس ڈنہ کی سڑکات مکمل طور پر کھلی ہیں اور محکمہ شاہرات کا عملہ معہ مشینری ہمہ وقت روڈ کلیئرنس کیلئے موجود ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ محکمہ سیاحت و آثار قدیمہ کا سٹاف اور ٹوریسٹ پولیس بھی سیاح حضرات کی راہنمائی کیلئے ہمہ وقت اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ علاوہ ازیں ٹوریسٹ ہیلپ لائن 1422 بھی سیاح حضرات کی بہتر راہنمائی کیلئے 24/7گھنٹے سروس فراہم کر رہی ہے۔ کسی بھی ایمر جنسی صورتحال میں سیاح حضرات ٹوریسٹ ہیلپ لائن 1422 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔محکمہ سیاحت و آثار قدیمہ محفوظ سفر اور خدا نا خواستہ کسی مشکل کی صورت میں عوام کی فوری مدد کیلئے ہر دم تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :