مظفرآباد،بائیکئا رائیڈرز کی من مانیاں عروج پر،چوری شدہ موٹر سائیکل بائیکیا سروس کی آڑ میں استعمال کیے جانے کا انکشاف
پیر 15 اپریل 2024 17:01
(جاری ہے)
متعلقہ اداروں سمیت ٹریفک پولیس اہلکاران نے بھی آنکھیں کان بند کرتے ہوئے منہ پر قفل لگا لیے۔ حصہ بقدر جثہ وصول کرنے کے الزامات زبان زد و عام ہو گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شہر اقتدار مظفرآباد کے عوام نے شدید اعتراضات کرتے ہوئے ارباب اختیار خاص کر ڈی آئی جی ٹریفک سردار ظہیر سے مطالبہ کیا ہے کہ دارالحکومت میں چلائے جانے والے بھائیکیا سروس کی خصوصی چیکنگ کے انتظامات کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ کھٹارہ ان فٹ ناکارہ موٹر سائیکلوں پر کم سن ڈرائیوروں نے قانون کو گھر کی لونڈی سمجھتے ہوئے ٹریفک قوانین کی دھجیاں اڑانا شروع کر رکھی ہیں۔ سٹاپ سے سٹاپ کرایہ ڈیڑھ سو روپے وصول کرنے کے علاوہ بدتمیزی ناروا سلوک وطیرہ بنا رکھا ہے۔ ان موٹر سائیکلوں پر نہ تو نمبر پلیٹ آویزاں ہوتی ہے نہ ہی ان کی حالت ایسی ہوتی ہے کہ ان کو سڑک پر چلایا جا سکے مگر معاشرتی جرائم میں لتھڑے بگڑے تگڑے کئی جرائم میں ملوث کئی ایک بائیکیا رائڈرز نے عوام کی زندگیوں کو خطرات سے دوچار کر رکھا ہے۔ نہ تو یہ ون وے کی پاسداری کرتے ہیں اور نہ ہی ٹریفک قوانین کو خاطر میں لاتے ہیں۔ نہ ہی ان کے پاس کسی بھی قسم کے قانونی کاغذات یا لائسنس ہوتا ہے۔ اگر ان سے لائسنس بارے پوچھا جائے تو یہ بدتمیزی پر اتر آتے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ارباب اختیار ان بائیکیا رائڈرز کے حوالے سے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیتے ہوئے ان کا سد باب کریں تاکہ عوام کی جان و مال کو تحفظ حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جا سکے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.