بھارتی معیشت بارے مودی سرکارکے کھوکھلے دعوے

ناقص پالیسیوں سے معاشی تنزلی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،بھارتی پروفیسر

پیر 15 اپریل 2024 22:52

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2024ء) بھارتی معیشت بارے مودی سرکارکے کھوکھلے دعوے کاالجزیرہ کی رپورٹ نے پردہ چاک کر دیا۔ جس کے مطابق مودی سرکار نے دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے دعویٰ کیا کہ بھارت تیزی سے ترقی کرتی ہوئی دنیا کی بہترین معیشتوں میں سے ایک ہے الجزیرہ کی حالیہ رپورٹ نے مودی کے کھوکھلے دعوے کا پردہ چاک کر دیا۔

بھارتی پروفیسرکیمطابق مودی سرکار کی ناقص پالیسیوں کے باعث کرونا کے بعد بھارت کی معاشی صورتحال نہایت ابتر ہو گئی، 2020 میں بھارت کی معیشت بدترین سطح پر پہنچ گئی جبکہ بھارت معاشی تنزلی کے لحاظ سے بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔الجزیرہ کی رپورٹ کیمطابق 80 فیصد سے زائد بھارتی ا?بادی معاشی زبوں حالی کا شکار ہے،دولت کی غیر منصفانہ تقسیم بھارتی معیشت کی گراوٹ کی سب سے اہم وجہ قرار دی گئی،بھارت میں امیر امیر تر جبکہ غریب غریب تر ہوتا جا رہا ہے ،بھارت کی 1 فیصد ایلیٹ ا?بادی پورے ملک کی تقریبا 40 فیصد سے زائد وسائل پر قابض ہے،بھارت میں وسائل کی عدم مساوات 100 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

(جاری ہے)

2024 کے سروے کے مطابق بھارت میں 3.44 کروڑ عوام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں بھارت کو غربت سے نکالنے کے لیے مودی سرکار کے دعوے بھی جھوٹے نکلے مودی سرکار نے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکتے ہوئے غربت کی تعریف ہی بدل دی۔ حکومتی پالیسیوں نے ایسا نمونہ پیش کیا جس سے دھوکا دہی کے تحت کم سے کم بھارتی عوام کو غریب دکھایا گیا اور اعدادوشمار میں بھی ردوبدل کیا گیا۔

سابق گورنر بھارتی بینک کیمطابق نیو ویلفیئر ازم کے نام سے مودی سرکار نے انتخابات کے قریب آتے ہی ایک بھونڈا ڈرامہ رچایا نیو ویلفیئر ازم نامی ڈرامے کے تحت بھارت کے اصل مسئلوں سے عوام کی توجہ ہٹاتے ہوئے انتخابی فوائد کے لیے یہ مہم استعمال کی گئی، مودی کے دور حکومت میں صحت اور تعلیم کے نظام میں مثبت تبدیلیاں لانا انتہائی مشکل ہے۔الجزیرہ کی رپورٹ کیمطابق مودی کے زیرِ حکومت پڑھے لکھے ہزاروں بھارتی طلبہ اچھے روزگار سے محروم ہیں ،بھارت میں بنیادی نوکریوں کے حصول کے لیے بھارتی نوجوان عوام خوار ہورہیہیں،بھارت کی 65 فیصد سے زائد پڑھی لکھی عوام مناسب روزگار سے محروم کسمپرسی کی حالت میں ہیں۔

انٹرنیشنل لیبر ا?رگنائزیشن کیمطابق مودی سرکار کے جھوٹے وعدوں اور ناقص پالیسیوں کے تحت بھارتی نوجوانوں میں مایوسی اور ڈپریشن بڑھنے لگا،بھارت میں اپنے مستقبل سے مایوس نوجوان روزگار کی تلاش میں اسرائیل اور روس جانے کے خواہشمند رواں سال خوفناک جنگ کی صورتحال کے باوجود ہزاروں بھارتی نوجوان اسرائیل میں نوکریوں کے لیے درخواست دے چکے ہیں۔دوسری جانب بھارتی حکومت کی عیاشیوں کا یہ عالم ہے کہ پچھلے 9 سالوں کے دوران 950 ملین ڈالرز مودی حکومت اپنی اشتہار بازیوں اور انتخابی مہمات کے نام پر اڑا چکی ہے الجزیرہ کی رپورٹ کے بعد معاشی طور پر مستحکم ہونے کا بھارتی حکومت کا جھوٹا دعویٰ بینقاب ہو گیا۔