Live Updates

کمزور کیسز کو دیکھ کر لگتا ہے عمران خان کو بڑی عید سے پہلے رہا ہونا چاہیے

عمران خان کو جیل میں رکھنے کا جو مقصد تھا وہ پورا ہوچکا ، میں تاریخ نہیں دیا کرتا، لیکن عمران خان کے کیسز میں جان نہیں ہے ۔ مرکزی رہنماء پی ٹی آئی علی محمد خان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 15 اپریل 2024 22:45

لاہور( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 15 اپریل 2024ء) پاکستان تحریک انصاف مرکزی رہنماء علی محمد خان نے کہا ہے کہ کمزور کیسز کو دیکھ کر لگتا ہے عمران خان کو بڑی عید سے پہلے رہا ہوناچاہیے ،عمران خان کو جیل میں رکھنے کا جو مقصد تھا وہ پورا ہوچکا ، میں تاریخ نہیں دیا کرتا، لیکن عمران خان کے کیسز میں جان نہیں ہے ۔ انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے جس طرح حملہ کیا اس کی توقع نہیں تھی کہ یہ توقع ضرور تھی کہ ایران ہی حملہ کرسکتا ہے، ایران برادر اسلامی ملک ہے، اگر کوئی بدترین ملک بھی اسرائیل کے خلاف کھڑا ہوگا تو ہم سپورٹ کریں گے، ہمیں فلسطین کے ساتھ پارلیمنٹ میں یکجہتی کرنی چاہیئے تھی۔

لیکن ہمارے لوگ کس چکر میں ہیں؟ جو آواز اٹھاتا تھا اس کو زنداں میں ڈال دیا گیا ، عمران خان میں ایک بات تھی کہ جب وہ اسرائیل کے خلاف بات کرتا تھا تو قوم سنتی تھی، آج بھی شہبازشریف بات کریں قوم سنیں گی۔

(جاری ہے)

میرے لئے دفتر خارجہ سے اہم محمد علی جناح ہیں، قائد کی جو اسرائیل سے متعلق پالیسی تھی وہی قائم رہے گی،ہمیں اوآئی سی میں کردار ادا کرنا چاہیے۔

ہماری تحریک کا مقصد پی ٹی آئی کے تمام قیدیوں کی رہائی، مینڈیٹ کی واپسی ، عوام جہاں پی ٹی آئی کو ووٹ ڈالا ہے ان کی حق ملنا چاہیئے، لوگوں نے عمران خان کو دوتہائی سے زیادہ اکثریت ساتھ کامیاب کیا ہے، سپریم کورٹ کو اس پر سوموٹوایکشن لینا چاہیئے، ہمیں 184تھری کے تحت پٹیشن دائر کرنی چاہیے ، ہم توقع کررہے ہیں کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو دھاندلی کی تحقیقات کیلئے نوٹس لینا چاہیئے۔

علی محمد خان نے کہا کہ سیاست میں قیاس آرائی نہیں کرنی چاہیے، خبر دینی چاہیئے یا تجزیہ ہونا چاہئے، مجھ سے جب اسلام آباد ہائیکورٹ میں پوچھا گیا تو میں نے کہا کہ اگر وہ سمجھتے ہیں چھوٹی عید سے پہلے ان کی رہائی ہوجائے تو اللہ کرے کہ ایسا ہوجائے، میں تاریخ نہیں دیا کرتا، میں نے دیکھا ہے کہ عمران خان کے کیسز میں جان نہیں ہے توشہ خانہ کیس میں ان کی سزا معطل ہوئی ہے، سائفر کیس میں بھی جج نے کہا تھا ہاتھی نکل گیا اب دم بھی نکالی جائے، کمزور کیسز کو دیکھ کر لگتا ہے عمران خان کو بڑی عید سے پہلے رہا ہوناچاہیے ،عمران خان کو جیل میں رکھنے کا جو مقصد تھا وہ پورا ہوچکا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات