ہائی کورٹ نے پی ایس اے کے تحت دو افراد کی نظر بندی کالعدم قراردیدی

منگل 16 اپریل 2024 15:11

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کی ہائی کورٹ نے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت دو افراد کی نظر بندی کے احکامات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں فوری طورپر رہا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جسٹس ونود چٹرجی کول نے زینہ پورہ شوپیاں کے صبور احمد شیرگوجری اور سنگری کالونی بارہمولہ کے مشتاق احمد گنائی کی نظربندی کے احکامات کو کالعدم قرار دیااورانہیں رہا کرنے کے احکامات جاری کئے۔ متعلقہ ضلع مجسٹریٹس نے 27ستمبر2023اور29اپریل 2023کو دونوں کی نظربندی کے احکامات جاری کئے تھے۔

متعلقہ عنوان :