فرانس ،چوہدری نعیم اختر کی رہائش گاہ پر عیدالفطر کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لئے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا

عید ملن پارٹی کے اختتام پرسابق کوآرڈی نیٹر وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری نعیم اختر نے شرکاء کی مختلف اقسام کے کھانوں سے تواضع کی

منگل 16 اپریل 2024 15:21

فرانس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) چیئرمین جموں وکشمیر فورم فرانس،ممبر مرکزی مجلس عاملہ مسلم لیگ ن و سابق کوآرڈینیٹر وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر برائے یورپ چوہدری نعیم اختر کی رہائش گاہ پر عیدالفطر کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لئے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا عید ملن پارٹی میں فرانس میں تعینات پاکستانی سفیر عاصم افتخار اور فرانس ایمبیسی کی انتظامیہ شریک،دیگر شرکاء میں چیئرمین مسلم لیگ ن راجہ علی اصغر،سرپرست مسلم لیگ ن سردار ظہور اقبال،پاک گارج ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری رخسار اور پی ٹی آئی فرانس کے سابق سینئر نائب صدر ماجد چیمہ ودیگر کثیر تعداد میں پاکستانی وکشمیر کمیونٹی بھی موجود تھی اس موقع پر عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے سفیر میں تعینات پاکستانی سفیر عاصم افتخار نے کہا کہ اپنوں سے دوری کا احساس چونکہ عید کے موقع پر زیادہ شدت سے محسوس ہوتا ہے، ایسے میں اپنوں کے ساتھ عید کی خوشیاں منانا کسی نعمت سے کم نہیں پروقار عید ملن پارٹی منعقد کرنے پر چوہدری نعیم اختر کے شکرگزار ہیں اس موقع پر چیئرمین جموں وکشمیر فورم فرانس وممبر مرکزی مجلس عاملہ مسلم لیگ ن وسابق کوآرڈینیٹر وزیراعظم آزادکشمیر برائے یورپ چوہدری نعیم اختر نے عید ملن پارٹی آمد پر تمام شرکاء محفل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عید کا تہوار ہمیں باہمی اتحاد و یگانگت کا درس دیتا ہے، عید خوشی اور مسرت کے اظہار کا دن ہے اور اس کا تقاضا یہ ہے کہ ہم خوشیوں کو اجتماعی طور پر منائیں تاکہ پورا معاشرہ مسرور اور مطمئن ہو۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ فرانس صحیح معنوں میں ایک بین الاقوامی شہر ہے۔تاریخی پس منظر سے قطع نظر اس کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔یہاں پاکستانیوں اور کشمیریوں کی ایک بہت بڑی تعداد آباد ہے۔یہ حقیقت اور زیادہ نکھر کر اُس وقت سامنے آتی ہے جب مختلف قومیتوں کے لوگ یہاں اپنی اپنی قومی تقریبات یا تہوار مناتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ عیدالفطر مسلمانوں کے لیے خاص اہمیت کا دن ہے۔

چنانچہ عید کے موقع پر دنیا بھر کے مسلمان اپنے روایتی لباس زیب تن کیے ایک ساتھ اکٹھے ہوتے ہیں، جو منظر دیکھنے والے کو سکون و سرور بخشتا ہے۔انھوں نے کہا کہ عید الفطر یا میٹھی عید سال میں ایک ہی دن آتی ہے، لیکن اِس کی مٹھاس ہفتوں تک باقی رہتی ہے۔دوست،احباب اور رشتے دار اس موقع پر ایک جگہ جمع ہوتے ہیں اور یہ روایت برسہا برس سیچلی آرہی ہے جس میں فرانس میں پاکستانی وکشمیری کمیونٹی پیش پیش نظر آتی ہے۔عید ملن پارٹی کے اختتام پر چوہدری نعیم اختر نے شرکاء کی مختلف اقسام کے کھانوں سے تواضع کی۔