پاک فوج نے جہلم ویلی لمنیاں ریشاں سڑک ٹریفک کیلئے کھول دی گئی

منگل 16 اپریل 2024 15:29

جہلم ویلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) (این این آئی)حالیہ شدید بارشوں کے باعث جہلم ویلی لمنیاں ریشاں سڑک پر شدید بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سڑک ٹریفک کے لیے بند ہو چکی تھی جس کو پاک فوج اور محکمہ شاہرات نے بڑی جان فشانی اور مسلسل جاری بارش میں ٹریفک کے لیے بحال کیا محکمہ شاہرات کی ہیوی مشینری اور پاک فوج کے جوانوں نے مشکل حالات میں سڑک کو چھوٹی اور بڑی گاڑیوں کے لیے بحال کر دیا اس موقع پر عوام علاقہ نے محکمہ شاہرات اور پاک فوج کے جوانوں کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ ہم پاک فوج کے شکر گزار ہیں جہنوں نے سخت موسم میں اور اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر مشینری سے ہٹ کے اپنے ہاتھوں سے سڑک پر کام کیا ہم پاک فوج کے شکر گزار ہیں جو نہ کہ رات کو اگلے مورچوں پر ڈیوٹی دیتے ہیں بلکہ دن کو بھی عوام کی فلاح وبہبود کے لیے کمر بستہ ہیں انہوں نے کہا کہ محکمہ شاہرات اور پاک فوج کی عوامیسفری مشکلات کم کرنے میں بڑا اہم کردار ہے جس کی لیے ہم ان کو تہہ دل سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں

متعلقہ عنوان :