تحریک انصاف نے ملک بھر میں جلسوں کے منصوبے کو حتمی شکل دیدی

منگل 16 اپریل 2024 18:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اپریل2024ء) تحریک انصاف نے ملک بھر میں جلسوں کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف 21اپریل سے باقاعدہ جلسوں کا آغاز کرے گی، پی ٹی آئی سب سے زیادہ جلسے پنجاب میں کرے گی، پنجاب کے جلسوں کی ذمہ داری حماد اظہر کو سونپی گئی ہے، تحریک تحفظ آئین پاکستان کے نام سے باقاعدہ تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی ذرائع نے مزید بتایا کہ کے پی سے علی امین گنڈاپور تحریک کی سربراہی کریں گے، سندھ سے حلیم عادل شیخ جلسوں کی قیادت کریں گے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور آئین کی مکمل بحالی تک تحریک جاری رہے گی۔