چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ملاقات

منگل 16 اپریل 2024 18:42

چیئرمین سینیٹ  یوسف رضا گیلانی سے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

سابق نگراں وزیراعظم سینیٹر انوارالحق کاکڑ ، بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ خالد مگسی ، ممبر قومی اسمبلی سید عبدالقادر گیلانی اور پی پی پی کے پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی سید علی حیدر گیلانی بھی ملاقات میں موجود تھے۔

ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سینٹ سیکرٹریٹ کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے سید یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور گلدستہ پیش کیا۔ ملاقات میں بلوچستان کو درپیش مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مہمانوں نے سید یوسف رضا گیلانی کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔