آزاد کشمیر میں حالیہ بارشوں کے باعث 8 افراد جاں بحق ، 11 زخمی ہوئے ، محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی

منگل 16 اپریل 2024 23:38

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) سٹیٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی آزادجموں وکشمیر کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق آزاد کشمیر میں حالیہ بارشوں کے باعث 8 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوئے جبکہ 10 مکانات مکمل اور 37 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

قدرتی آفات کے محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق متاثرین کو بروقت امدادی سامان اور خیمہ جات فراہم کر دیے گئے۔ لینڈ سلائیڈ کے باعث بند ہونے والی شاہرات کو ٹریفک کے لئے بحال کر دیا گیا ہے۔ ایس ڈی ایم اے نے 18 سے 22 اپریل تک مزید بارشوں کے لئے الرٹ جاری کیا ہےاور سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے اور مقامی افراد کو ندی نالوں سے دور رہنے کی ہدایات جاری کیں ہیں۔