حقیقت یہ ہے کہ مسلم لیگ ن کو 8فروری کو اکثریت نہیں لینے دی گئی
نوازشریف کے سینے میں بہت سے راز ہیں،پارٹی چاہتی کہ نوازشریف ججز معاملے میں فریق بنیں، پتا چلنا چاہیے کہ 5 ججز نے فیصلے کن کے کہنے پر کئے، ان فیصلوں سے پاکستان ، قوم اور اداروں کا نقصان ہوا۔مرکزی رہنماء پی ایم ایل این میاں جاوید لطیف
ثنااللہ ناگرہ بدھ 17 اپریل 2024 00:04
(جاری ہے)
اگر میری قربانی کے باوجود ریاست اور قوم کو بھی فائدہ نہ پہنچے، غیرمقبول باتیں کرکے میری مقبولیت ختم کی جائے، پھر ریاست اگر تقاضا کرے کہ میں بول پڑوں تو پھر مجھے ریاست کیلئے کچھ سچ بولنا پڑے گا۔
6 ججز کے معاملے میں فریق بننے کا نوازشریف کا فیصلہ نہیں مگر جماعت میں 99فیصد سے بھی زائد لوگ چاہتے کہ نوازشریف فریق بنے، وجہ یہ ہے کہ 6ججز کا خط اور فیض آباد دھرنے کا فیصلہ اپنی جگہ ہے اس میں ایک ریفرنس فائل کروایا گیا تھا، اور کیا گیا ہے، پانچ وہ ججز جن کا ہم ذکر کرتے تھے تو ہمیں کہا جاتا تھا کہ آپ ان کے نام کیوں لیتے ہیں؟ان کے فیصلوں سے پاکستان ، قوم اور اداروں کو جو نقصان ہوا، ان کی کیوں نہیں تحقیقات ہونی چاہئیں؟کہ یہ فیصلے کن کے کہنے پر کئے گئے۔ فیض دھرنا سے متعلق اگر میں کہتا کہ میں نے فلاں کے کہنے پر کیا، تو مجھے گرفتار کرلیا جاتا، کیونکہ یہ اقرار جرم ہوتا، اس شخص نے اقرار کیا کہ میں نے کیا ہے لیکن کس کے کہنے پر کیا؟ ان کو بھی کٹہرے میں لائیں۔ شاہد خاقان عباسی سمیت سب کو لایا جائے ، اس کے وقت کے خفیہ ایجنسی کے سربراہ کو بھی بلایا جانا چاہیئے۔ کمیٹی کا کام تھا کہ ان کو بھی انکوائری کیلئے بلاتے۔فیض حمید کو کوئی کلین چٹ نہیں دی گئی۔ میرا الیکشن ہارنا چھوٹا کیس ہے،ریاست کو خطرات ہیں، مجھے تکلیف ہے کہ ریاست میں انٹرنیشنل اسمگلرز ، زمین، منشیات، اسلحے اور گولڈ کے ہوں ، وہ فارن فنڈنگ میں ملوث ہوں، مال روڈ پراوسی کے دفتر میں5 سیٹوں کی ڈیل کریں اور اس کے بدلے بھاری رقم دیں،اور نوٹیفکیشن ان کیلئے لیا گیا جو 9 مئی کو اینٹ سے اینٹ بجانے میں ملوث تھے، ایک اسمگلر ڈیل کرواتا ہے، وہ طاقتور تھا، میں حلفاً کہتا ہوں کہ انتخابات میں نتائج میں ردوبدل کیا گیا ہے،الیکشن میں ہارجیت ہوتی رہتی ہے ، پاکستان میں عملاً شیخوپورہ میں پانچ سیٹوں پر ڈیل کرکے دکھا دیا گیا۔اس سے بڑا ظلم کیا ہوگا کہ 9، 10مئی کے لوگوں کو الیکشن میں پیسے کیلئے سہولتکاری کی گئی ۔ میاں جاوید لطیف نے انکشاف کیا کہ شیخوپورہ میں 5سیٹیں جتوانے کیلئے 90کروڑ روپیہ خرچ کیا گیا۔یہ پانچ سالوں میں پیسا شیخوپورہ کے ترقیاتی کاموں پر لگایا جائے تو پیرس بن جائے۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.