جموں ، قابض بھارتی انتظامیہ کی ضلع رام بن میں پابندیاں نافذ

بدھ 17 اپریل 2024 17:16

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموںوکشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ نے ضلع رام بن میں کرفیو جیسی پابندیاں نافذ کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ پابندیاں ادھمپور حلقے میں 19اپریل (جمعہ) کو ہونے والے بھارتی پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر عائد کی گئی ہیں۔ضلع مجسٹریٹ بصیر الحق چوہدری کی طرف سے جاری ہونے والے ایک حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اوقات کے دوران مخصوص پولنگ سٹیشنوں کے علاوہ پورے ضلع میں5یا اس سے زیادہ افراد کے اکٹھے ہونے پر پابندی ہے۔

متعلقہ عنوان :