غ*مزید تنازعات سے بچنے کیلئے فیض آباد دھرنا انکوائری بند کر دی گئی: رضا ربانی

پ* رپورٹ میں کسی پر ذمے داری کا تعین کرنے سے اجتناب کیا گیا، بیان

بدھ 17 اپریل 2024 18:10

,اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی فیض آباد دھرنا کیس کی انکوائری نان اسٹارٹر نکلی۔ مزید تنازعات سے بچنے کے لیے انکوائری بند کر دی گئی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں سپریم کورٹ کی فیض آباد دھرنا کیس کی انکوائری کو نان اسٹارٹر قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مزید تنازعات سے بچنے کے لیے انکوائری بند کر دی گئی اور کسی پر ذمے داری نہیں ڈالی گئی۔

انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں ذمے داری پنجاب کی سویلین حکومت پر ڈالنے کی کوشش کی گئی، رینجرز اور آئی ایس آئی کے ڈی جیز کو بری کیا گیا۔ انکوائری میں رولز میں بے مقصد ترامیم اور قانون سازی تجویز کی گئی، کیا اس وقت کوئی جماعت قانون سازی کا مسودہ تیار کرنے کی پوزیشن میں ہی انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں کسی پر ذمے داری کا تعین کرنے سے اجتناب کیا گیا۔