Live Updates

۷فیصل آباد، غریب عوام کومعاشی مشکلات سے نجات دلانے کے لئے حکومت عملی طورپراقدامات کررہی ہے،چوہدری ظفراقبال

بدھ 17 اپریل 2024 18:10

, فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ظفراقبال ناگرہ نے کہاہے کہ غریب عوام کومعاشی مشکلات سے نجات دلانے کے لئے حکومت عملی طورپراقدامات کررہی ہے۔وزیراعظم میاں شہبازشریف کی کاوشوں سے سعودی عرب سے برادرانہ تعلقات ثابت ہوئے ہیں۔پاکستان اورسعودی عرب کے تعاون سے بہترنائض ثابت ہوں گے۔

دونوں ممالک کی دوستی ہمیشہ آزمائش پوری اُتری ہے۔ اُن کاکہناتھاکہ چندروزمیں ہی آٹے اورگھی کی قیمت میں کمی آچکی ہے جبکہ ڈالرکوبھی بریک لگی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے روٹی کی قیمت 20روپے سے کم کرکی16روپے کردی ہے اُن کے فیصلے پرعمل دآمدبھی کیاجارہاہے۔وزیراعظم میاں شہبازشریف بھی غریب عوام کوہرسطح پرریلیف فراہم کرنے میں مصروف ہیں ۔

(جاری ہے)

اب مافیازقانون کی گرفت میں ہوں گے ۔سابق وزیراعظم اورپارٹی کے قائدمیاں نوازشریف غریب عوام کی معاشی مشکلات سے خودپریشان ہیں۔عام انتخابات میں بھی ہمارامقابلہ پی ٹی آئی سے نہیں صرف مہنگائی سے تھا ۔ بانی پی ٹی آئی کی کوئی سیاسی حیثت نہیں اُن کی حکومت کے دوران14حلقوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن میںپی ٹی آئی اپنی پیداکی گئی مہنگائی کی وجہ سے 13حلقوں سے ہارگئی اورصرف ایک حلقہ سے جیت سکی تھی۔ ۔ اُن کاکہناتھاکہ میاں نوازشریف نے ہمیشہ عوام کوریلیف دیاتکلیف نہیںملکی تاریخ میںبانی پی ٹی آئی واحدشخص ہے جس نے آئی ایم ایف کے پاس جانے کی بجائے خودکشی کادعویٰ کرکے حسب معمول یوٹرن لے کرایسے معاہدے کئے جن کی وجہ سے غریب عوام زندہ درگورہوچکے ہیں ۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات