رام بن میں قابض انتظامیہ نے پابندیاں نافذ کردیں

بدھ 17 اپریل 2024 18:19

جموں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ نے ضلع رام بن میں کرفیو جیسی پابندیاں نافذ کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ پابندیاںادھمپور حلقے میں 19اپریل (جمعہ) کو ہونے والے بھارتی پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر عائد کی گئی ہیں۔ضلع مجسٹریٹ بصیر الحق چوہدری کی طرف سے جاری ہونے والے ایک حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اوقات کے دوران مخصوص پولنگ سٹیشنوں کے علاوہ پورے ضلع میں پانچ یا اس سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے پر سختی سے پابندی ہے۔

متعلقہ عنوان :