بھارتی ریاست پنجاب ، کسانوں کے احتجاجی دھرنے کی وجہ سے ٹرینوں کی آمد ورفت متاثر

بدھ 17 اپریل 2024 21:50

چنڈی گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) بھارتی ریاست پنجاب میں اپنے مطالبات کے حق میں کسانوں کی احتجاجی تحریک جاری ہے اور بدھ کو کسانوں نے پنجاب کے شمبھو ریلوے اسٹیشن پر ریلوے ٹریک پر بیٹھ کر دھرنا دیا ۔ کسانوں کے دھرنے سے ٹرینوں کی آمد ورفت بری طرح متاثر ہوئی ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کسانوں نے 13فروری سے مودی حکومت کی طر ف سے فصلوں کی کم سے کم امدادی قیمت سمیت دیگر مطالبات کے حق پر شمبھو کے قریب بین ریاستی سرحد پر قومی شاہراہ کو جام کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ریلوے ٹریک پر کسانوں کے دھرنے کی وجہ سے کم سے کم 35 ٹرینوں کی آمد و رفت بری طرح متاثر ہوئی۔ کسانوں نے دارلحکومت نئی دلی-جالندھر-جموں ریل روٹس کو بلاک کردیاجس کی وجہ سے بعض ٹرینوں کے روٹس تبدیل کئے گئے جبکہ بعض کو منسوخ کردیاگیا۔کسانوں کے احتجاج کے پیش نظر ریلوے نے 11ٹرینیں منسوخ اور19ٹرینوں کے روٹس تبدیل کیے ۔ٹرینوں کی آمد ورفت متاثر ہونے کی وجہ سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ اس موقع پر کسانوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کی بھی اطلاعات ملی ہیں ۔