سردارعتیق کا سردارخانی زمان خان کی وفات پر اظہار افسوس

جمعرات 18 اپریل 2024 14:32

مظفرآباد/راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) آل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس کے صدروسابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے سردار بشارت اقبال عباسی کے والد اور سردار ارشد عباسی صدر انجمن اتحاد عباسیاںکے چچا ریٹائرڈ ا سسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سردار خانی زمان خان کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک ملنسار ،درد دل اور غریب پرور انسان تھے ۔

(جاری ہے)

مرحوم کی وفات ایک بڑا سانحہ ہے۔مرحوم نے بحیثیت ڈائریکٹرل لوکل گورنمنٹ اپنی ذمہ داریوں کو کماحقہ پورا کیا اور ریٹائرڈمنٹ کے بعد عوام کی خدمت میں مشغول رہے اور انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر عوامی فلاح وبہبود کیلئے برسرپیکار رہے۔ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پرنہیں ہوسکتا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورلواحقین کوصبر جمیل عطافرمائے۔