گڑھی دوپٹہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کومی کوٹ تا کالج گراؤنڈ میںپیراگلائیڈنگ کا شاندار مظاہرہ

جمعرات 18 اپریل 2024 14:32

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) گڑھی دوپٹہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کومی کوٹ تا کالج گراؤنڈ میںپیراگلائیڈنگ کا شاندار مظاہرہ، کومی کوٹ کے نواحی گاؤں نڑاٹ سے تعلق رکھنے والے پیرا گلائیڈر راجہ ازلان حفیظ انجم نے گزشتہ روز کومی کوٹ تا کالج گراؤنڈ گڑھی دوپٹہ جو تقریباً 10 کلومیٹر کازمینی فیصلہ ہے یکے بعد دیگرے دو مظاہرے کیے اور پیراگلائیڈنگ کے دوران فضا میں شاندار کرتب دکھائے اور سینکڑوں افراد کواپنی منفردپیراگلائیڈنگ سے محظوظ کیا۔

پیراگلائیڈنگ کودیکھنے کیلئے گڑھی دوپٹہ کے تمام سکول وکالجز کے طلبہ وطالبات اور عوام نے اپنے گھروں کے چھتوں،سکول وکالجز کے گراؤنڈ سے دیکھ کرمحظوظ ہوتے رہے۔ کالج گراؤنڈ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے زعماء بلخصوص نوجوانوں نے اس موقع پر گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور پیراگلیڈر کا شاندار استقبال کیا اس موقع پر پیرا گلائیڈر راجہ ازلان حفیظ انجم کا کہنا تھا کہ میں نے قبل ازیں گلگت بلتستان پاکستان اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں ان سرگرمیوں میں حصہ لیا ہے اور پہلی مرتبہ اپنے آبائی علاقے میں یہ مظاہرے کیا اس دوران جتنا خوبصورت ویو گڑھی دوپٹہ کا دیکھائی دیا اسکی مثال نہیں ملتی اس موقع پر محمد عمر اعوان راجہ معظم خان راجہ عماد خان راجہ غضنفر راجہ شعیب جہانگیر اور دیگر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر ایسے پیرا گلائیڈر کی حوصلہ افزائی اور ایسے ایونٹس سرکاری سطح پر کیے جائیں تاکہ سیاحت کو فروغ دیاجاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جہلم ویلی گڑھی دوپٹہ انتہائی خوبصورت علاقہ ہے ایسی سرگرمیاں کی فروغ دیاجائے تاکہ آزادکشمیر میں سیاحت کو فروغ مل سکے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ گڑھی دوپٹہ کومی کوٹ کے درمیان محکمہ سپورٹس اور سیاحت کے اشتراک سے پیرا گلائڈنگ فیسٹیول کروایا جائے تاکہ نوجوان مثبت سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں اور ہمارا ٹورازم بھی پرموٹ ہوسکے۔جب تک حکومت،ٹورزم ڈیپارٹمنٹ سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھاتی۔ سیاحت میں خاطر خواہ ترقی ممکن نہیں۔ایسے ایونٹ منعقد کروا کر حکومت ٹورازم کے فروغ کے ساتھ ساتھ عوام کوتفریحی سرگرمیاں فراہم کرے۔

متعلقہ عنوان :