حکومت آزاد کشمیر ریاستی تعمیر و ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والوں کی حوصلہ افزائی کرے، اسماعیل حسین شاہ

جمعرات 18 اپریل 2024 20:12

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) سابق امیدوار اسمبلی ویلی چار سید اسماعیل حسین شاہ نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر ریاستی تعمیر و ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والوں کی حوصلہ افزائی اور انہیں تحفظ فراہم کرے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی سمیت ذراعت کے شعبہ اور روایتی ٹھیکیداری سسٹم ختم کر کے کمپیوٹرائز سسٹم رائج کرنے سے بہتری متوقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ تارکین وطن ریاست آزاد جموں و کشمیر کی بہتری ، خوشحالی ، تعمیر و ترقی کے لیے کردار ادا کرنے کے لیے بے تاب ہیں ۔ سید اسماعیل حسین شاہ نے کہا کہ ہم ریاستی تعمیر و ترقی و خوشحالی سمیت عوام کو پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں انہوں نے کہا کہ ریاست ہمارے ساتھ تعاون کرے تو ہم بے روزگاری کا خاتمہ کرنے کے لیے مشنری جذبہ سے سرشار ہیں۔