حکومت پاکستان اور سیکیورٹی فورسز کا انسداد منشیات آپریشن

ملک بھر سے 10لاکھ 24ہزار 399 کلو منشیات ضبط ، 1244 منشیات فروشوں کو گرفتار

جمعرات 18 اپریل 2024 20:35

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) حکومت پاکستان اور سیکیورٹی فورسز کا انسداد منشیات آپریشن، ملک بھر سے 10لاکھ 24ہزار 399 کلو منشیات ضبط ، 1244 منشیات فروشوں کو گرفتار ، پاکستان کو نشے کی لعنت سے نجات دلوانے کیلئے حکومت پاکستان اور عسکری قیادت کوشاں ہیں،پاکستان کو نشے کی لعنت سے نجات دلوانے کیلئے حکومت پاکستان اور عسکری قیادت نے منشیات فروشوں کیخلاف سخت کاروائی کا آغاز کیا اور آپریشن کے دوران متعلقہ اداروں نے ملک بھر سے 10لاکھ 24ہزار 399 کلو منشیات ضبط کیں اور 1244 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا، 7 تا 14 اپریل کے دوران بلوچستان سے 651، گلگت بلتستان سے 115، پنجاب سے 5اور سندھ سے 97 کلو منشیات ضبط ہوئیں اور ملک بھر سے ملک بھر سے 6 کلو ہیروئن، 538 کلو ہشیش، 276 کلو میتھ اور 47 کلو افیون برآمد ہوئی، بلوچستان سے 376 کلو ہشیش اور 275 کلو میتھ برآمد ہوئی اور گلگت بلتستان سے 67 کلو ہشیش اور 45 کلو افیون، جبکہ سندھ سے 95 کلو ہشیش برآمد ہوئی اور ساتھ ہی متعلقہ اداروں نے ملک بھر سے 19 مجرمان بھی گرفتار کیے، ملک کو منشیات سے مکمل پاک کرنے کیلئے متعلقہ ادارے اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔