کلر سیداں ،شہریوں کو جھانسے سے گاڑی میں بیٹھا کر انکو لوٹنے والے گینگ کا سرغنہ گرفتار

جمعرات 18 اپریل 2024 21:02

کلرسیداں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) کلرسیداں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شہریوں کو جھانسے سے گاڑی میں بیٹھا کر انکو لوٹنے والے گینگ کے سرغنہ کاشف عرف کاشی کو گرفتار کرلیا،ملزم سے مسروقہ رقم1 لاکھ روپے برآمد ہوئے،ملزم جھانسے سے خواتین کو اپنی گاڑی میں بیٹھاتے اور گن پوائنٹ پر ان سے رقم اور قیمتی اشیاء چھین لیتے تھے،ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کاروائی جاری ہے،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے ایس ایچ او کلر سیداں اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ سادہ لوح شہریوں کو انکے اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔\378

متعلقہ عنوان :