مقبوضہ جموں کشمیر کے ضلع کرگل میں 3.2 شدت کا زلزلہ،فوری طور پر کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

جمعہ 19 اپریل 2024 13:19

کرگل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے خطے لداخ کے ضلع کرگل میں 3.2 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کے نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) نے بتایا کہ زلزلے کی گہرائی 5 کلومیٹر زیر زمین تھی۔فوری طور پر کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔قبل ازیں کرگل ضلع میں ہی 7 اپریل کو 3.4 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔