مقبوضہ جموںوکشمیر،بھارتی فوجیوں کا ضلع اسلام آباد میں تلاشی آپریشن تیسرے روز بھی جاری

جمعہ 19 اپریل 2024 13:21

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے ضلع اسلام آباد میں تلاشی آپریشن آج مسلسل تیسرے روز بھی جاری ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں، پیرا ملٹری اور پولیس اہلکاروں نے ضلع کے علاقے بیج بہاڑہ میں تلاشی آپریشن بدھ کی شام نامعلوم افراد کے ہاتھوں بھارتی ریاست بہار سے تعلق رکھنے ایک دکاندار کی ہلاکت کے بعد شروع کیا تھا۔ایک اعلیٰ پولیس افسر نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ کئی علاقوں کا محاصرہ بدستور جاری ہے اور تلاشی کی کاروائی کی جا رہی ہے۔