سپیکرنے سنی اتحاد کونسل کے معطل اراکین کی رکنیت بحال کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے،شیر افضل مروت
کل ایوان میں خواتین کے حوالے سے غلط اور غیر پارلیمانی زبان کا استعمال کیا گیا،کہ سنی اتحاد کونسل کے ممبران اسمبلی پر حملہ آور ہونے کی کوشش بھی کی گئی،میڈیا سے گفتگو
فیصل علوی جمعہ 19 اپریل 2024 16:50
(جاری ہے)
پہلے ہماری پارٹی توڑنے کی کوشش کی گئی، بلے کا نشان لیا گیا، پھر ہمارے امیدواروں کو اغوا کیا گیا اور کاغذات چھینے گئے۔ ہماری مخصوص نشستوں کو بھی چھینا گیا ہے۔
شیر افضل مروت کا مزید کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کے سپیکر سردارایازصادق نے سنی اتحاد کونسل کے دو ممبران کی رواں سیشن کیلئے ممبر شپ معطل کی ہے ۔ممبرشپ ملتوی کرنے کی وجہ صدر کے خطاب کے دوران نازیبا زبان کا استعمال بتایا ہے۔یاد رہے کہ آج سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایوان میں باجا بجانے اور شورشرابہ کرنے پر رکن اسمبلی جمشید دستی اور محمد اقبال خان کی رکنیت معطل کر دی،قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر ایاز صادق کی صدارت میں ہوا ۔ گزشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں صدر مملکت آصف علی زرداری کے خطاب کے دوران ایم این اے جمشیددستی کی جانب سے ایوان میں باجا بجایا گیا تھا۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے مشترکہ اجلاس سے جوں ہی خطاب شروع کیا تھا تو ایوان میں اپوزیشن اراکین اسمبلی نے شورشرابا شروع کردیا تھا۔ اپوزیشن اراکین نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے خطاب کے آغاز میں ہی گو زرداری گوکے نعرے لگانے شروع کر دئیے تھے جبکہ پی ٹی آئی اراکین وزیراعظم عمران خان کے نعرے لگاتے رہے تھے۔پی ٹی آئی اراکین نے عمران خان کی رہائی کے پوسٹر ایوان میں لہراتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔ آصف زرداری کے خطاب کے دوران پورا وقت ایوان میں نعرے بازی ہوتی رہی تھی۔جس پر سپیکر قومی اسمبلی نے آج ایکشن لیتے ہوئے اسمبلی قوانین کی خلاف ورزی پر دونوں اراکین اسمبلی جمشید دستی اور محمد اقبال خان کی رکنیت معطل کر دی ۔مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.