کراچی ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانیوالے مسافروں کی قطاریں لگ گئیں

ملک بھرسے دبئی کی پروازوں کوری شیڈول کرنے کے احکامات کے بعد پی آئی اے سمیت دیگر ایئرلائنز نے پروازوں کے شیڈول تبدیل کردیے

جمعہ 19 اپریل 2024 18:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل2024ء) کراچی ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانیوالے مسافروں کی قطاریں لگ گئیں، مسافروں میں بزرگ، بچے ، خواتین اور عمرہ زائرین شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشوں سے دبئی ایئرپورٹ متاثر ہیں۔کراچی سمیت ملک بھرسے دبئی کی پروازوں کوری شیڈول کرنے کے احکامات کے بعد پی آئی اے سمیت دیگر ایئرلائنز نے پروازوں کے شیڈول تبدیل کردیے۔

(جاری ہے)

دبئی ایئرپورٹ سمیت یواے ای ایئرپورٹس پرپروازوں کی بندش کے باعث کراچی ایئرپورٹ پربیرون ملک جانیوالیمسافروں کی قطاریں لگ گئیں۔ڈراپ لائن سے بین الاقوامی روانگی لانچ کے داخلی دروازوں تک لائنیں لگ گئیں اور داخلی دروازوں پر تعینات عملہ تلاشی کے بعد اندر جانے کی اجازت دے رہا ہے۔مسافروں میں بزرگ،بچے،خواتین اور عمرہ زائرین شامل ہیں جبکہ ایئرپورٹ کے اندر امیگریشن اورکسٹم کانٹرز پر مسافروں کا رش ہے۔ذرائع ایئرپورٹ نے بتایا ہے کہ رش کی وجہ دو روز سے منسوخ پروازیں ہیں، متبادل پروازوں پرمسافروں کی تعدادزیادہ ہونے کے باعث رش ہے۔دوسری جانب کراچی اوردبئی کے درمیان پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہیں اور پروازیں 4 سے 5 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔