اسرائیل کے ایران پر حملے سے متعلق صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، دفتر خارجہ
عالمی قوانین کی پاسداری کے بجاے اسرائیل سرعام خلاف ورزی کر رہا ہے،سعودی عرب کے وفد کا پاکستان کو دورہ بہت کامیاب رہا، سعودی عرب وفد کا دورہ وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے بعد ممکن ہوا،بھارتی وزیر خارجہ کا بیان عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، سفارت کاروں کو غیر قانونی بیانات سے پرہیز کرنا چاہیے،بھارت کے اقوام متحدہ میں پاکستان اور کشمیریوں سے کیے گئے وعدوں سے کوئی انکار نہیں کر سکتا،، ممتاززہراہ کی بریفنگ
جمعہ 19 اپریل 2024 19:08
(جاری ہے)
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے حالیہ حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی ایران کے خلاف جارحیت کی رپورٹس کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
انہوں نے حال ہی میں سعودی عرب کے وفد کے پاکستان دورے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے وفد کا پاکستان کو دورہ بہت کامیاب رہا، سعودی عرب وفد کا دورہ وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے بعد ممکن ہوا،۔انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں صنعت، آبی وسائل سمیت دیگر سیکٹر پر کام کرنے کا عزم دیکھا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے وزارئے خارجہ نے غزا میں سیز فائر پر اتفاق کیا، وزیر اعظم کی دورہ سعودی عرب میں شہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو گزشتہ روز فلسطین کے معاملے پر اقوام متحدہ میں ویٹو سے مایوسی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی قوانین کی پاسداری کے بجاے اسرائیل سرعام خلاف ورزی کر رہا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ کشمیریوں کا حق ہے کہ وہ اپنی مذہبی آزادیوں کے مطابق زندگی بسر کریں۔ترجمان نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ کا بیان افسوسناک ہے، بھارتی وزیر خارجہ کا بیان عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، سفارت کاروں کو غیر قانونی بیانات سے پرہیز کرنا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ مسئلہ کشمیر کو بھارت 1948 میں اقوام متحدہ میں لے کر گیا، بھارت کے اقوام متحدہ میں پاکستان اور کشمیریوں سے کیے گئے وعدوں سے کوئی انکار نہیں کر سکتا۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.