شہیدوں اور غازیوں کی سر زمین سدھنوتی میں آرمی پبلک سکول کا آغاز

یہاں کے لوگوں کی تحریک آزادی کشمیر اور ملک پاکستان کے دفاع کیلئے دی جانے والی خدمات کا اعتراف

جمعہ 19 اپریل 2024 22:57

سدھنوتی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) شہیدوں اور غازیوں کی سر زمین سدھنوتی میں آرمی پبلک سکول کا آغاز، یہاں کے لوگوں کی تحریک آزادی کشمیر اور ملک پاکستان کے دفاع کیلئے دی جانے والی خدمات کا اعتراف ہے۔ آرمی پبلک اسکول کا قیام یہاں کے بسنے والے لوگوں کی ڈیمانڈ پر سیکرٹری خوراک و سابق کمشنر پونچھ سہیل اعظم خان کی کوشش اور کاوش سے عمل میں آیا۔

(جاری ہے)

الحمدللہ کلاسسز کا آغاز ہو چکا ہے۔ یہ ادارہ تعلیمی میدان میں نئے دور کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے اور نوجوان نسل کو ملک و قوم کی خدمت اور ترقی کے لیے تیار کر کے علاقہ کا نام روشن کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ عوامی حلقوں نے آرمی پبلک اسکول کے قیام پر کور کمانڈر راولپنڈی، جی او سی مری، اور بریگیڈ کمانڈر راولاکوٹ کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی خصوصی دلچسپی سے ادارہ کے قیام کی منظوری دی گئی-

متعلقہ عنوان :