مظفر آباد ، ساتویں پروفیشنل پلاننگ ایند مینجمنٹ کورس کے گریجویٹس کی پاسنگ آئوٹ

جمعہ 19 اپریل 2024 23:00

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) ساتویں پروفیشنل پلاننگ ایند مینجمنٹ کورس کے گریجویٹس کی پاسنگ آئوٹ کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ڈائریکٹر جنرل کشمیر انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ برگیڈئیر (ریٹائرڈ) سید اختر حسین شاہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ناظم تعلقات عامہ راجہ شاہد حسین، ڈائریکٹر اطلاعات محمد بشیر مرزا، سپرنٹنڈنٹ پولیس سید ریاض حیدر بخاری، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ریٹائرڈ) ظفر علی اعوان سمیت دیگر نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل کشمیر انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ برگیڈئیر (ریٹائرڈ) سید اختر حسین شاہ نے کہاکہ ساتویں پروفیشنل پلاننگ اینڈمینجمنٹ کورس کے شرکا ء میدان عمل میں عوامی فلاح اور ریاست کی ترقی کے لیے کام کریں۔

(جاری ہے)

عوامی خدمت کو اپنی ترجیح بناتے ہوئے اصول پسندی کو فروغ دیں۔انصاف، قانون کی عملداری اور میرٹ جیسے انمول اصولوں کو اپنی زندگی کا محور و مسکن بنائیں۔

سروس میں ٹیم ورک ہی بہترین کارگردگی کی ضمانت ہوتا ہے ٹیم ورک کو فروغ دیں اور کپیسٹی بلڈنگ کے لیے عملی کردار ادا کرتے ہوئے بہتری کے لیے سرگرداں رہیں۔ ریاست کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔ ڈائریکٹر جنرل کشمیر انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ برگیڈئیر (ریٹائرڈ) سید اختر حسین شاہ نے کہاکہ شرکا کورس خدمت کو مشن بنائیں۔خوف سے باہر نکلیں،حکومتی ذمہ داریاں نبھائیں اور آئین و قانون کے مغائر کام

متعلقہ عنوان :