اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
شروع میں عمران خان پر نوازشریف اور زرداری جیسا دباؤ تھا کہ چپ کرکے بیٹھ جائیں واپس لے آئیں گے، لیکن ہمارا مئوقف اس کے خلاف ہے۔ ترجمان پی ٹی آئی راؤف حسن کی گفتگو
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 19 اپریل 2024 22:15
(جاری ہے)
ہماری فارم 45سے متعلق درخواستیں جمع ہیں، ان کے مطابق سچ سامنے آئے گا تو بات ہوسکتی ہے۔
عمران خان نے پہلے کہا تھا کہ ہم مقتدر جماعتوں سے بھی بات کرنا چاہتے ہیں، مقتدر حلقوں سے بات چیت کیلئے بھی سخت شرائط ہیں، 76سالوں سے مقتدرہ موجود رہی ہے، یہ ایک ایسا ادارہ ہے جس سے لڑائی نہیں کرسکتے۔مینڈیٹ چوری کی واپسی تک کوئی بھی حکومتی جماعتوں کے ساتھ بیٹھنے کی جرات نہیں کرسکتا۔ راؤف حسن نے کہا کہ ہمیں عدالتوں سے کچھ نہیں ملا، 6ججز کا خط کھلی کتاب ہے۔ سیاسی جماعتوں کے اوپر دباؤ ہے ہم پارلیمنٹ کے اندر اور قانونی لڑائی لڑ رہے ہیں، 28اپریل سے ہماری احتجاج تحریک شروع ہوجائے گی، پھر قائدین بھی اس کو نہیں روک سکیں گے۔میری صاحب اقتدار سے درخواست ہے کہ وہ اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کریں، معاشی صورتحال ایسی ہے کہ غیرملکی سفیر کہتے 18ارب ڈالر بھی لے لو لیکن واپس کیسے کرنے ہیں؟فی الحال ابھی تک کہیں سے کوئی برف نہیں پگھلی، میرا خیال ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا پڑے گی، عمران خان پاکستان کا واحد مقبول ترین لیڈر ہے۔ شروع میں عمران خان پر پریشر تھا، جیسے نوازشریف اور آصف زرداری پر تھا، کہ چپ کرکے بیٹھ جائیں واپس لے آئیں گے، مطلب طاقت کا محور ہمارے پاس ہے ہم جب بلائیں گے لائیں گے تو ہم کریں گے، ہم اس کے خلاف ہیں، ہمارا مئوقف طاقت کا سرچشمہ اللہ کے بعد عوام ہیں، ہم کہتے ہیں آپ درمیان سے ہٹ جائیں۔ آپ کا کام ملک کا دفاع کرنا ہے یہ بہت بڑا فریضہ ہے۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.