بی جے پی نے جموں وکشمیر کے لوگوں کو دھوکہ دیا، رمن بھلا

ہفتہ 20 اپریل 2024 13:20

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) انڈین نیشنل کانگریس نے کہا ہے کہ بی جے پی نے جموں وکشمیر کے لوگوں کو دھوکہ دیا اور انکے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق انڈین نیشنل کانگریس مقبوضہ جموں وکشمیر شاخ کے قائمقام صدر رمن بھلا نے جموں خطے کے ضلع سامبا میں ایک جلسے سے خطاب کے دوران کہا کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت نے جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے کشمیریوں کو صدمے سے دوچار کیا ، بی جے پی نے نہ صرف جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی بلکہ اسکا ریاستی درجہ بھی چھین کر اسے یونین ٹیریٹری بنا لیا۔

انہوں نے کہا کہ اب جموں وکشمیر کے لوگوں سے زمینیں اور ملازمتیںچھینی جارہی ہیں ۔رمن بھلا نے کہا کہ جموں وکشمیر کو اس وقت بے شمار مسائل کا سامنا ہے ، بی جے پی بہت سے معاملات پر جموں وکشمیرکے لوگوں کے جذبات سے کھیل رہی ہے ، یہاں مختلف محکموں کے ملازمین کو مہینوں اجرت نہیں دی جاتی اور ان کی پریشانیوں کا کوئی ازالہ کرنے والا نہیں۔

متعلقہ عنوان :