پشتون ادیبوں و دانشوروں نے صادق شہید کو ان کی قومی سیاسی و سماجی خدمات پر بھرپور خراج عقیدت پیش کیا
ہفتہ 20 اپریل 2024 21:45
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر عنایت اللہ خان ، بلوچستان گرینڈ الائنس کے سربراہ نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی ، صادق شہید کے صاحبزادے ذاکرحسین کاسی ، پشتو ادبی غورزنگ کے صدر پروفیسر آغازاہد ،پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی صدر نصراللہ خان زیرئے ،قوم پرست رہنماء اورنگزیب کاسی ایڈووکیٹ ، پشتو ڈیپارٹمنٹ جامعہ بلوچستان کے سربراہ ڈاکٹر برکت شاہ کاکڑ ، ڈاکٹر سلیم کرد،ملک عبدالمجید کاکڑ، سردار رشیدخان ناصر،ڈاکٹر کلیم اللہ کاکڑ،امان اللہ ناصر ، پشتونخوا نیپ کے صوبائی رہنماء فقیر خوشحال کاسی ، ڈاکٹر صادق ژڑک و دیگر نے ہفتہ کے روز کوئٹہ پریس کلب میں پشتو ادبی غورزنگ کے زیر اہتمام صادق شہید کی 52 ویں برسی کے موقع پر منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
مقررین نے صادق شہید کو ان کی بے مثال قومی سیاسی اور سماجی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کی سیاست میں نظریات کی جگہ مراعات نے لے لی ہے اور قوم اور وطن کی خدمت کی جگہ ذات خاندان اور قبیلہ آگیا ہے ہر طرح کے وسائل اور افرادی قوت کے باوجود سیاسی پارٹیاں انہدام اور شکست وریخت سے دوچار ہیں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ سیاست متنازعہ بنتی جارہی ہے مگر یہ صادق شہید اور دیگر مخلص کارکنوں کی جدوجہد ،خدمت اور قربانیوں ہی کا نتیجہ ہے کہ لوگ اپنے حقوق سے آگاہ ہوچکے ہیں اور حق کا پرچم بلند کئے ہوئے ہیں۔مقررین نے کہا کہ پشتون اور بلوچ قائدین کو حق کی آواز بلند کرنے کی پاداش میں قیدو بند کی صعوبتوں کا سامنا کرنا پڑا مگر وہ اپنے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹے سیاست عوا م کی خدمت کانام ہے مگر افسوس کا مقام ہے کہ آج سیاست کو کاروبا ر بنالیا گیا ہے مقتدر قوتیں سلگتے ایشوز کو مزید بڑھاوا دے رہی ہیں انہوںنے کہا کہ آج کے بلوچستان میں معاشی اور اقتصادی لوٹ مار کے ساتھ ساتھ اب سیاسی لوٹ مار بھی جاری ہے جعلی قیادت کو عوام اور صوبے پر مسلط کیا جارہاہے خوردبین سے ٹھگوں کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر اسمبلی کے ایوان تک پہنچایا گیا ۔ مقررین نے بلوچ پشتو ن اتحاد کی ضرورت پر زو ردیتے ہوئے کہا کہ ہمارے صوبے کے حالات آج بھی وہی ہیں جو پچاس سال قبل تھے آج بھی ہمیں مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ہے نیپ طرز کے وسیع اتحاد اور جدوجہد سے ہی مسائل حل ہوں گے ۔ مقررین نے ملک عبدالصادق کاسی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ صادق شہید کا شمار نہ صرف ہمارے صوبے بلکہ ملکی سطح کے اہم سیاسی رہنمائوں میں ہوتا ہے جنہوںنے مراعات ، کرسی اور اقتدار کی چکا چوند سے ہٹ کر جدوجہد کا راستہ چنا اور زندگی بھر اپنے قومی فکر و فلسفے پر پوری سچائی اور دیانتداری کے ساتھ قائم رہے۔صادق شہید عملی سیاست میں آئے تو ملک میں آمرانہ اور جمہوری قوتوں کا ٹکرائو شروع ہوچکا تھا نیشنل عوامی پارٹی مضبوط اپوزیشن کے طو رپر اپنا لوہا منوارہی تھی۔ملک صادق کاسی چاہتے تو پر تعیش زندگی بسر کرسکتے تھے مگر انہوں نے مراعات ، کرسی اور اقتدار کے حصول کی بجائے عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنایاصادق شہیدوہ باچاخان بابا کی جدوجہد سے بہت زیادہ متاثر تھے ۔ خان شہید کے ساتھ ان کے قریبی تعلقات تھے جبکہ خان عبدالولی خان ، سردار عطاء اللہ مینگل ، خیر بخش مری ،اجمل خٹک او راس وقت کے دیگر اہم سیاسی رہنمائوں کے ساتھ سیاسی جدوجہد میں پیش پیش رہے اور اس کی پاداش میں کئی مصائب کا بھی سامنا کیا۔ صادق کاسی ملک میں موجود تمام اکائیوں کو یکساں حقوق کی فراہمی ، جمہوریت کے فروغ ، پشتون بلوچ اتحاد ، تمام قومیتوں کی مشترکہ جدوجہد کے حامی تھے انہوںنے کہا کہ ہمیں آج ایک بار پھر صادق کاسی اور ان کے رفقاء کے نقش قدم پر چلنے کی ضرورت ہے ۔ اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوںکے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔مزید قومی خبریں
-
حکومت امن و امان کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور مؤثر رسپانس میکنزم کو مزید مضبوط بنا رہی ہی ،میر سرفراز بگٹی
-
موڈیز نے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ بہتر کردی
-
ْساہیوال ، میلہ دربار بابا لال شاہ پرسائونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی، پولیس کا چھاپہ، 6 افراد گرفتار
-
ساہیوال ، کمپیوٹرائزڈ کنڈا دوکاندار کو رقم کے لین دین پر گولی مار دی گئی، حالت نازک، دو گرفتار
-
کابینہ سے منظوری کے بعد جامعات کی پہلی کمرشل پالیسی لائیں گے‘رانا سکندر حیات
-
پاکستانی فری لانسرز کی آمدنی رواں مالی سال 2.5 ارب ڈالرز تک پہنچنے کی توقع
-
مدارس فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے مضموم ایجنڈے کیخلاف بھرپور جدجہدکر رہے ہیں،طاہر محمود اشرفی
-
گورنر خیبرپختونخوا سے پیپلز پارٹی لوئر کرم کے صدر رفیع اللہ خان کی قیادت میں وفد کی ملاقات
-
گورنر خیبرپختونخوا سے ڈاکٹرز کمیٹی کی ملاقات، ضم اضلاع کے میڈیکل طلبہ کی اسکالرشپ بڑھانے کا مطالبہ
-
اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کرنے والا گروپ گرفتار، موٹرسائیکل اور پستول برآمد
-
متحدہ مدارس کونسل کے پلیٹ فارم سے ہم مدارس کے مفادات کی چوکیداری کریں گے‘طاہر محمود اشرفی
-
پٹرولیم لیوی نامنظور، ستمبر کے پہلے ہفتے ملک گیر ہڑتال ہوگی‘حافظ نعیم الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.