مقبول بٹ شہید ،امان اللہ خان کے افکار ،ریاست کی واحدت کی جدوجہد کے امین ہیں،صداقت مغل،خالد اعوان

پیر 22 اپریل 2024 17:05

شاردا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2024ء) جے کے ایل ایف نظریاتی کے چیئرمین صداقت مغل کشمیری ،زبیر بھٹی ،خالد اعوان ،لیاقت لون ، عارف ترابی ،محمد عظمت نے پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مقبول بٹ شہید ،امان اللہ خان کے افکار ،ریاست کی واحدت کی جدوجہد کے امین ہیں۔اسلام، کشمیروپاکستان کی خاطر دی جانیوالی قربانیوں کورائیگاں نہیں ہونے دیں گئے ، آزادی پسند قافلہ خطہ کاگلدستہ ہے ، بھمبر سے نیلم تک صحافی ہماری پائیدار زبان ہیں ۔

نیلم کے صحافیوں نے نا مساعد حالات میںفرائض سرانجام دیئے ہیں۔ شاردااور نیلم پریس کلب کی نومنتخب باڈی کو عمیق قلب سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔شارداپریس کلب تحریک آزادی کی باہمت آواز ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین jklصداقت مغل کشمیری ہمراہ زبیر بھٹی کوٹلی سے سنٹرل کمیٹی خالد اعوان ممبر سنٹرل کمیٹی ممبرلیاقت لون صدر جے کے ایل ایف سندھ زون عارف ترابی محمد عظمت سیکرٹری مالیات ضلع نیلم ودیگر نے شاردا پریس کلب میں نو منتخب صدر سردار اورنگزیب کو مبارک باد دی انھوں نے مثبت رپوٹنگ کرنے پر شاردا پریسس کلب کی ٹیم کو بھی سراہا اس موقع پر چیرمین جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ صداقت مغل نے کہا کہ نیلم سے بھمبر تک جو عزت دی ہے اس کو میں کھبی بھی فراموش نہیں کر سکتا جہدوجہد آزادی میں کا کردار رہا ہے جو محب وطن ہیں۔

متعلقہ عنوان :