کراچی میں کیا کیا غیر قانونی ہورہا ہے ہمیں بھی سب پتا ہے،چیف جسٹس
سپریم کورٹ نے چوہدری خلیق الزماں روڈ کی کمرشلائزیشن کا ریکارڈ طلب کرلیا
پیر 22 اپریل 2024 19:14
(جاری ہے)
چیف جسٹس نے کہا کہ کراچی میں کیا کیا غیر قانونی ہورہا ہے ہمیں بھی سب پتا ہے۔اس موقع پر وکیل درخواست گزار نے کہا چوہدری خلیق الزماں روڈ کمرشلائز نہیں ہوسکتا، عدالت نے درخواست گزار کو بلڈنگ کی کمرشلائزیشن کی مد میں ادائیگی کا ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کی۔
عدالت نے ماسٹر پلان ڈپارٹمنٹ ،کے ایم سی اور کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر چوہدری خلیق الزماں روڈ کی کمرشلائزیشن کا ریکارڈ طلب کرلیا جب کہ عدالت نے فریقین کو 25 اپریل کو مکمل ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا۔دوسری جانب کلفٹن میں سرکاری پلاٹ کی ملکیت کے تنازع کے کیس میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب عدالتی حکم پر سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پیش ہوئے۔اس دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے میئر کراچی سے مخاطب ہوکر کہا آپ کو پتا ہے آپ کو کیوں بلایا ہی اس پر مرتضیٰ وہاب نے جواب دیا مجھے میڈیا کے ذریعے پتا چلا کہ بلایا گیا ہے، فروغ نسیم سے پوچھ لیتا ہوں کیا کیس ہے۔اس پر جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ تو آپ کے مخالف فریق کے وکیل ہیں آپ کا خیال نہیں کریں گے۔میئر کراچی نے عدالت کو بتایا کہ یہ کیس سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نے دائر کیا تھا اب زمینوں سے متعلق یہ محکمہ کے ڈی اے کے پاس ہے، اس پر چیف جسٹس نے کہا ہمارا سارا دن خراب ہوا اور آپ کا بھی وقت ضائع ہوا اب بتارہے ہیں یہ کے ایم سی کا مسئلہ ہی نہیں۔ چیف جسٹس نے ڈی جی کراچی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی سے مخاطب ہوکر کہا آپ کے وکیل کیوں موجود نہیں کیس کیوں نہیں چلاتے اس پر ڈی جی کے ڈی اے نے جامع رپورٹ پیش کرنے کیلئے مہلت طلب کی۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 26 اپریل تک ملتوی کردی۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم شہبازشریف، شہید آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں شرکت کے بعد استنبول روانہ ہوگئے
-
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات
-
اسلام آباد میں 4 خواتین کی جانب سے جعلی مجسٹریٹ بن کر جرمانے وصول کرنے کا انکشاف
-
مبینہ منشیات ڈیلرانمول عرف پنکی کے سابق شوہر ریٹائرڈ پولیس افسر رانا اکرم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا
-
ایف پی ایس سی نے سی ایس ایس 2027 کے امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خاں کی جمشید کازی کنٹری نمائندہ یو این ویمن پاکستان سے ملاقات
-
سانحہ کاہنہ ۔۔۔۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف غم زدہ ماؤں کا غم بانٹنے کاہنہ پہنچ گئیں
-
صدرآصف علی زرداری آئندہ ہفتے سرکاری دورے پر کرغیزستان جائیں گے
-
سینیٹر شیری رحمان کا ژوب کے علاقے شیرانی میں بس حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
-
شازیہ مری کا بلوچستان میں مسافر کوچ حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
-
محسن نقوی کی مکہ ریجن کے قائم مقام گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
وزیراعظم کی ایران کے مرحوم سپریم لیڈر کے جنازے میں شرکت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.