کھوئی رٹہ میں کھلی کچہری کا انعقاد اور موقع پر عوامی شکایات کا ازالہ وزیر صحت انصر ابدالی کا احسن اقدام ہے،راجہ رضوان نصیب

منگل 23 اپریل 2024 14:29

دھناں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) سابق امیدوار اسمبلی و ممبر مرکزی مجلس عاملہ مسلم کانفرنس برطانیہ راجہ رضوان نصیب نے کہا کہ کھوئی رٹہ میں کھلی کچہری کا انعقاد اور موقع پر عوامی شکایات کا ازالہ وزیر صحت انصر ابدالی کا احسن اقدام ہے ایسے اقدامات کی مسلسل ضرورت ہے تمام محکمہ جات کو راہ راست پر لانے کے لیے ایسے فیصلے وقت کی ضرورت ہیں کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد ہی یہی ہے کہ عوام کی شکایات کا فوری ازالہ ہو سرکاری محکموں میں عوام ذلیل و خوار ہوتے پھر بھی ان کے کام نہیں ہوتے کرپشن کے خاتمے کے لیے کرپٹ ملازمین کا خلاف فوری کاروائی سے ہی سسٹم میں بہتری لائی جا سکتی ہے ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار اسمبلی و ممبر مرکزی مجلس عاملہ مسلم کانفرنس برطانیہ راجہ رضوان نصیب نے اپنے اخباری بیان میں کیاا نھوں نے کہا کہ عوامی مسائل لا تعداد ہیں ان کے فوری حل اور شنوائی کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد مستقبل میں بھی جاری رہنا چاہیے عوام کے مسائل اپنے حلقہ کے نمائندے تک براہ راست پہنچانے کا یہ بہترین ذریعہ ہے سرکاری محکمہ جات عوام کی سہولیات کے لیے بنے ہیں نہ کہ ان کی سر دردی کے لیے سرکاری محکمہ جات اپنا قبلہ درست کریں اور عوام کے لیے مسائل پیدا کرنے کے بجائے ان کے مسائل کو حل کریں ۔