دریائے جہلم پر لگائی گئیں ڈولیوں کی سخت چیکنگ ، میرا بکوٹ کی ڈولی کو ناقص قراردیکر بند کردیا گیا

منگل 23 اپریل 2024 21:38

جہلم ویلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) اسسٹنٹ کمشنر کامران خان نے ہمراہ پولیس ایڈیشنل ایس ایچ او چوہدری محمد بشیر معہ نفری و محکمہ لوکل گورنمنٹ کے ایس ڈی او اور سب انجینئرز کا پاہل۔میرابکوٹ۔چناری اور دھنی گڑتھامہ دریائے جہلم پر لگائی گئیں ڈولیوں کی سخت چیکنگ کی میرا بکوٹ کی ڈولی کو ناقص قراردیکر بند کردیا گیا جبکہ دیگر ڈولیوں کی بہتری کے لیے متعلقہ افراد کو بہتر کرنے کے لیے ایک ہفتہ کہ مہلت۔

(جاری ہے)

جبکہ گڑتھامہ تراگاں کے مقام پر ایک گوہال آتشزدگی کا بھی اسسٹنٹ کمشنر کامران خان نے موقع پر ملاحظہ کیا اور نقصان کا تخمینہ مرتب کرنے کے لیے متعلقہ پٹواری دہہہ کو ہدایات جاری کیں اس موقع پر انہوں نے کہا انسانی جانوں کے ساتھ کھیلنے کی قطحی کسی کو اجازت نہیں ہے اپنے روز گار کے لیے کسی دوسرے کی جان نہیں لی جا سکتی، انہوں نے کہا جلد از جلد ان کو ٹھیک کیا جائے ورنہ قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے تمام ڈولیوں کو بند کر دیا جائے گا-

متعلقہ عنوان :