بھارت ،منی پور میں بھارتی فوجی کی خودکشی

منگل 23 اپریل 2024 21:41

امپھال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) بھارت کی شورش زدہ ریاست منی پور میں بھارتی فوج کے آسام رائفلز سے وابستہ ایک اہلکار نے خود کو گولی مارکر خودکشی کرلی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 48سالہ فوجی اہلکار گوپال بسواکرما نے ریاست کے علاقے چوراچند پور میں ڈیوٹی کے دوران اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔بھارتی وزارت دفاع کے ترجمان کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ بسوکرما کو ڈیوٹی کے دوران خون میں لت پت پایاگیا۔

متعلقہ عنوان :