تھانہ سہنسہ میں تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹر چھتران کے مقام پر دوران ڈیوٹی گولی لگنے سے شہید

نماز جنازہ کے بعد جسد خاکی آ بائی گائوں کھوئی رٹہ منتقل جہاں شہید کومقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا

بدھ 24 اپریل 2024 14:21

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) پولیس مدد گار پر مدد کے لیے آنے والی کال پر بروقت لبیک کہنے والا تھانہ سہنسہ میں تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹر چھتران کے مقام پر دوران ڈیوٹی گولی لگنے سے شہید ،15 مدر گار پرکال موصول ہوئی تھی کے طارق نامی شخص اپنے بیوی بچوں کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر تشدد کر رہا ،اطلاع ملنے پر ڈیوٹی آفیسر راجہ ذوالفقار ہمراہ نفری موقع پر پہنچے تو ملزم نے فائرنگ شروع کردی تھی ،پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا،مقدمہ درج پوسٹ مارٹم کے بعد سہنسہ میں نماز جنازہ کے بعد جسد خاکی آ بائی گاوں کھوئی رٹہ منتقل نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک،نماز جنازہ میں پولیس آفیسر سمیت دیگر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد میں شرکت،پولیس کے چاک چوبند دستے نے سلامی دی تفصیلات کے مطابق 15 مددگار پر تھانہ پولیس سہنسہ کو کال موصول ہوئی کے سہنسہ چھتران پہائی کے مقام پر طارق نامی شخص اپنی فیملی کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر تشدد کر رہا اطلاع ملنے پر ڈیوٹی آفیسر راجہ ذوالفقار ہمراہ نفری موقع پہنچے تو ملزم نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں گولی لگنے سے اے ایس آ ئی ذوالفقار شدید زخمی ہو گئے جن کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں روالپنڈی ریفر کر دیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد گزشتہ روز دس بجے جامع مسجد سہنسہ میں نماز جنازہ کے بعد جسد خاکی شہید کے آبائی گاؤں بنڈلی کالونی کھوئی رٹہ منتقل کیا جہاں پر دوبارہ نماز جنازہ کے بعد پورے اعزاز کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں پولیس آفیسران کے علاوہ دیگر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے مقدمہ درج کر تفتیش شروع کردی-