ایس ایچ او تھانہ صدر مظفرآباد کا نوسر باز گروہ کے خلاف زبردست کریک ڈاؤن

انٹرنیٹ کے ذریعے نوسر بازی کرنیوالا غیر ریاستی گروہ بیرون آزاد کشمیر سے گرفتار کرتے ہوئے پابند سلاسل کر دیا

بدھ 24 اپریل 2024 15:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) ایس ایچ او تھانہ صدر مظفرآباد کا نوسر باز گروہ کے خلاف زبردست کریک ڈاؤن۔انٹرنیٹ کے زریعے نوسر بازی کرنے والا غیر ریاستی گروہ بیرون آزاد کشمیر سے گرفتار کرتے ہوئے پابند سلاسل کر دیا۔لوٹی گئی خطیر رقم بھی ضبط کر لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر منظر حسین چغتائی نے ہمراہ ٹیم میر منیر احمد تفتیشی افسر قیاس دین DFC، فرحان طاہر، عامر عباسی کے کاروائی کرتے ہوئے نوسر باز گروپ مسمیان خرم، واحد، مجاہد ساکنان لاہور جو انٹرنیٹ کے ذریعے راشد ولد پرستان ساکنہ حال چہلہ بانڈی سے لاکھوں روپے لوٹ چکے تھے کو انتہائی محنت سے تکنیکی مہارت کا استعمال کرکے لاہور سے گرفتار کر لیا. ملزمان سیرقم تقریبا 7 لاکھ روپے بھی برآمد کر لی۔

جو لوگوں سے انٹرنیٹ کے ذریعے لوٹی گئی تھی. ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہی. ایس ایچ او تھانہ صدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام سوشل میڈیا کے جرائم اور جرائم پیشہ افراد سے خود کو محفوظ رکھیں. پولیس عوام کی محافظ ہی. عوامی نمائندوں کی طرف سیایس ایچ او تھانہ صدر اور ٹیم کو شاندار الفاظ میں مبارکبادیں اور خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہی.