مظفرگڑھ،غیرت کے نام پر سگی ماں کو قتل کرنے والا شریک ملزم سمیت گرفتار

جمعرات 25 اپریل 2024 16:16

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) غیرت کے نام پر ماں کو قتل کرنے والا ملزم ساتھی ملزم سمیت گرفتارہوگیا۔دوہفتے قبل کوٹ ادو کے تھانہ سنانواں کی حدود میں غیرت کے نام پر سفاک ملزم اپنے کزن کے ساتھ مل کر اپنی ہی ماں کو کلہاڑی کے وار کر کے قتل کر کے فرار ہو گیا تھا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ سنانواں شاہد رضوان مہوٹہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے،دونوں ملزمان والدہ کو قتل کر کے گرفتاری کے ڈر سے روپوش تھے۔پولیس کے مطابق ملزمان نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر اپنی 45 سالہ ماں کو قتل کیا،ملزمان کو مقتولہ کے کسی کے ساتھ ناجائز تعلقات کا شبہ تھا۔\378