آزاد جموں و کشمیر ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کی طرف سےمختلف پروگراموں کیلئے لئے گئے انٹرویوز کے کامیاب امیدواروں کا اعلان کر دیا گیا

جمعرات 25 اپریل 2024 18:54

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) آزاد کشمیر کے پڑھے لکھے نوجوان مرد و خواتین کو باعزت روزگارکے حصول کے لیے آزاد جموں و کشمیر ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کی طرف سےمختلف پروگراموں کیلئے لئے گئے انٹرویوز کے کامیاب امیدواروں کا اعلان کر دیا گیا۔ یہ انٹرویوز انڈومنٹ ٹریننگ پروگرام فنڈ بیج 02کے تحت ہاسپٹلٹی اور ہوٹل انڈسٹری میں بہترین تربیت فراہم کرنے کیلئے بین الاقوامی معیار کے ادارہ جات ہاشو ہنرایسو سی ایشن اور Cothm کے زیر انتظام 03 اور 06 ماہ کے تربیتی پروگرامز کیلئے ٹیوٹا اے جے کے ،کے زیر انتظام مورخہ 26 تا 27 مارچ 2024کو ضلع نیلم، مظفرآباد، جہلم ویلی،باغ،حویلی، پونچھ، کوٹلی، سدھنوتی اور ضلع میرپور/بھمبرمیں کوکنگ پروفیشنل شیف،بیکنگ، ہاؤس کیپنگ، فوڈ اینڈ بیوریج سروسز،بیکری اینڈ پیسٹری، فاسٹ فوڈ اور پروفیشنل کُک،کے انٹرویوز ٹیوٹا اے جے کے آفیسران ہاشو ہنر ایسو سی ایشن اور کوتھم Cothm کے نمائندگان نے لیے تھے۔

(جاری ہے)

کامیاب امیدواران مرد و خواتین کا میرٹ مرتب کرتے ہوئے اُسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، ٹیوٹا آفیشل گروپ، ٹیوٹا ویب سائٹ HTTP//Tevta.gok.Pkپر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے۔ آزادجموںو کشمیر ٹیوٹا کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق چیئرمین اتھارٹی چوہدری محمد فرید نے شعبہ آپریشن اتھارٹی ہذاکے آفیسران اور تمام ماتحت ادارہ جات کے پرنسپل صاحبان کو ہدایات دی ہیں کہ وہ میرٹ پر آنے والے اُمیدواران کو مطابقاً اطلاع اور رہنمائی فراہم کریں تاکہ امیدواران ہر دو ادارہ جات ہاشو ہنر ایسوسی ایشن اور Cothm میں بروقت ٹریننگ پروگرام میں شامل ہوں۔